اسحاق ڈار کا ناروے کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، کنگ ہیرلڈ پنجم کے انتقال پر تعزیت
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے سے فون پر گفتگو کی اور کنگ ہیرلڈ پنجم کے انتقال پر پاکستان کی قیادت اور عوام کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے اس موقع پر ناروے کے شاہی خاندان اور عوام سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ کنگ ہیرلڈ پنجم کی آخری رسومات 9 ستمبر کو اوسلو میں ادا کی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے نامزد کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ناروے کے وزیر خارجہ کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔
گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں کی آئندہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر متوقع ہے۔