اسلام آباد میں 24 روز سے کھڑے کنٹینرز ہٹانے کا عمل شروع
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین ہفتوں سے زائد عرصے سے مختلف مقامات پر کھڑے کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ شام تک شہر کی کسی بھی شاہراہ پر کنٹینر موجود نہیں ہونا چاہیے۔
اسلام آباد کے داخلی راستوں، اہم سڑکوں اور ریڈ زون میں گزشتہ 24 روز سے کنٹینرز رکھے ہوئے تھے، جس کے باعث مختلف مقامات پر آمدورفت متاثر ہونے کا امکان تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیش نظر 19 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں کنٹینرز پہنچائے گئے تھے۔ اب حکام کی ہدایات کے بعد انہیں ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔