جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جمائما نے 62 سالہ آئرش کاروباری شخصیت کیمرون اورلی سے شادی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمائما کے بھائی نے بھی ان کی دوسری شادی کی تصدیق کردی ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی پہلی شادی پاکستان کے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہوئی تھی۔ دونوں نے 1995 میں شادی کی تھی، تاہم تقریباً نو سال بعد 2004 میں ان کی علیحدگی اور طلاق ہوگئی تھی۔

عمران خان اور جمائما کے دو بیٹے ہیں، جو دونوں کے درمیان شادی کے دوران پیدا ہوئے تھے۔