گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں بیٹے کی پیدائش
بھارتی پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال کے گھر پہلے بچے کی آمد ہوئی ہے، ان کی اہلیہ نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبین نوٹیال اور ان کی اہلیہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش 14 ستمبر کو ہندو مذہبی تہوار گنیش چترتھی کے موقع پر ہوئی۔
جوبین نوٹیال نے بھی والد بننے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش 14 ستمبر کو ہوئی ہے۔ گلوکار نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے والد بننے کی اطلاع مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
جوبین نوٹیال 14 جون 1989 کو بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون میں پیدا ہوئے۔ وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف پلے بیک گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور آئیفا، فلم فیئر اور زی سینی ایوارڈز سمیت مختلف اعزازات حاصل کرچکے ہیں۔