چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج دوپہر ڈیڑھ بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری پہلی مرتبہ جوڈیشل کمیشن کے رکن کی حیثیت سے شرکت کریں گے، جبکہ رانا ثناء اللہ بھی اجلاس میں بطور رکن شریک ہوں گے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کا معاملہ شامل ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں قائم آئینی بنچز کی موجودہ مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے، جس کے پیش نظر ان کی مدت بڑھانے سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔