لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی، صدر مملکت کو استعفیٰ ارسال

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کا پہلے اسلام آباد سے لاہور ہائیکورٹ تبادلہ کیا گیا تھا، جبکہ نئے ججز روسٹر میں انہیں راولپنڈی بنچ میں تعینات کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ انہیں 2032 میں ریٹائر ہونا تھا۔