کاش پٹیل اور الیکسس ولکنز کی منگنی کا اعلان

ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل اور امریکی کنٹری میوزک سے وابستہ گلوکارہ الیکسس ولکنز نے اپنی منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔

27 سالہ الیکسس ولکنز نے سوشل میڈیا پر کاش پٹیل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی نمایاں تھی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک منفرد جملہ بھی تحریر کیا، جس میں دونوں کے رشتے کو دلچسپ انداز میں بیان کیا گیا۔

کاش پٹیل نے بھی الیکسس کی پوسٹ کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے دل اور انگوٹھی کے ایموجیز کے ذریعے خوشی کا اظہار کیا۔

دونوں کی قربت اس وقت زیادہ توجہ کا مرکز بنی جب کاش پٹیل نے فروری 2025 میں ایف بی آئی ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ اس کے بعد ان کی نجی زندگی اور الیکسس ولکنز کے ساتھ مختلف عوامی تقریبات میں شرکت پر میڈیا میں گفتگو ہوئی۔ اسی دوران سرکاری طیارے کے مبینہ ذاتی استعمال سے متعلق سوالات بھی سامنے آئے تھے۔