قصور میں کم عمر بچیوں کے جبری نکاح کی کوشش ناکام، دولہے سمیت چار افراد گرفتار

قصور کے علاقے منڈی عثمان والا میں دو کم عمر بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ واقعے کے بعد دونوں مبینہ دولہوں، نکاح خواں اور ایک گواہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بچیوں کی عمریں 10 اور 16 سال ہیں اور ان کے نکاح زبردستی کروانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ دونوں بچیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے دارالامان منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔