خیوہ میں میلن فیسٹیول نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ازبکستان کے تاریخی شہر خیوہ میں منعقد ہونے والے روایتی میلن فیسٹیول نے ایک منفرد اعزاز حاصل کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں جگہ بنا لی۔
تین روزہ فیسٹیول کے دوران 260 افراد نے بیک وقت 10 سے زائد مختلف اقسام کے خربوزے چکھے، جس کے نتیجے میں خربوزہ چکھنے کے سب سے بڑے ایونٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا۔
اس رنگا رنگ میلے میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ مقامی افراد کے علاوہ پاکستان سمیت مختلف ممالک سے آنے والے 36 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے بھی شرکت کی۔
فیسٹیول کے دوران مہمانوں کے لیے مختلف ثقافتی پروگرامز، فنکاروں کی پرفارمنس، ماسٹر کلاسز، نمائشیں اور مقابلے منعقد کیے گئے، جنہوں نے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔
میلے میں تربوز اور خربوزوں سے تیار کیے گئے دلچسپ فن پارے، منفرد ڈیزائنز اور نایاب اقسام بھی پیش کی گئیں، جنہوں نے شرکاء کی خصوصی توجہ حاصل کی۔