خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.9 شدت کا زلزلہ

خیبرپختونخوا کے چترال، سوات، ملاکنڈ اور ضلع مہمند سمیت متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں تشویش پھیل گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ ہوئی، جبکہ اس کا مرکز زمین سے 196 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

بٹ خٹیلہ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسی طرح سوات اور قرب و جوار کے رہائشیوں نے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کی اطلاع دی۔

زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔