کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا۔ جوڑے نے اپنے پیغام میں خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک مرتبہ پھر زندگی کی ایک بڑی نعمت ملنے والی ہے۔

دوسرے بچے کی آمد کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے بھی دونوں فنکاروں کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے فروری 2023 میں شادی کی تھی۔ گزشتہ برس دونوں کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد اب جوڑا اپنے دوسرے بچے کی آمد کا منتظر ہے۔