لاہور ہائیکورٹ کا احاطہ عدالت سے ملزمان کی گرفتاری پر پابندی کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے احاطہ عدالت سے ملزمان کو گرفتار یا حراست میں لینے پر پابندی برقرار رکھنے کی ہدایت کردی۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے آئی جی پنجاب کو جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے احاطے سے ملزمان کی گرفتاری پر پہلے ہی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔
مراسلے میں پولیس کو ایک بار پھر واضح ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار نہ کیا جائے اور عدالتی احکامات کی مکمل پاسداری کی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ عدالتی حکم سے تمام ماتحت پولیس افسران کو بھی آگاہ کیا جائے تاکہ احکامات پر مؤثر اور یقینی عملدرآمد ہوسکے۔