طالبہ لائبہ کیس میں نیا انکشاف، ملزم نعمان پر 21 افراد کو جعلی تقرری نامے دینے کا الزام
طالبہ لائبہ اعجاز کی خودکشی کے معاملے میں مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم نعمان نے لائبہ کے علاوہ 21 دیگر افراد کو بھی مبینہ طور پر دھوکا دیا، جبکہ تفتیش کے دوران اس کے قبضے سے وزارتِ دفاع میں ملازمت کے 21 جعلی تقرری نامے برآمد ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان نے مختلف افراد کو وزارتِ دفاع میں ملازمت دلوانے کے نام پر جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر فراہم کیے اور اس کے عوض ان سے رقم بھی وصول کی۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے اپنے چار کزنوں کو بھی ایسے ہی جعلی تقرری نامے دیے تھے۔
دوسری جانب گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کی خودکشی کے واقعے پر اظہارِ تعزیت کے لیے آئی جی اسلام آباد سہیل چوہدری ان کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے لائبہ کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور افسوس کا اظہار کیا۔