دل کے مریضوں کے لیے استعمال ہونے والی دوا لوپلیٹ پلس کے 9 بیچز غیر معیاری قرار
دل کے امراض میں استعمال ہونے والی معروف دوا لوپلیٹ پلس کے 9 مخصوص بیچز کو غیر معیاری قرار دے دیا گیا ہے، جس کے بعد متعلقہ دوا کو مارکیٹ سے واپس منگوانے کے احکامات جاری کردیے گئے۔
ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ دوا کے متاثرہ بیچز میں ملاوٹ کی نشاندہی ہوئی ہے۔ اس کے پیش نظر فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز اور اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان مخصوص بیچز کی فروخت اور سپلائی فوری طور پر روک دی جائے۔
متعلقہ حکام نے شہریوں کو بھی متاثرہ بیچز کی لوپلیٹ پلس استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ غیر معیاری دوا کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
حکام کے مطابق متاثرہ بیچز میں وہ گولیاں بھی شامل ہیں جن کی میعاد جنوری اور فروری 2028 تک ہے۔ شہریوں کو دوا خریدتے یا استعمال کرتے وقت بیچ نمبر اور ایکسپائری کی تاریخ ضرور چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔