میگھن مارکل کی شوبز میں واپسی کی خبریں، نیٹ فلکس سیریز میں کردار کا امکان
برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ اور سابق اداکارہ میگھن مارکل کے ایک مرتبہ پھر شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل نیٹ فلکس کی سیریز ’’دی جینٹلمین‘‘ کے تیسرے سیزن میں ممکنہ کردار کے حوالے سے پروڈیوسرز سے بات چیت کررہی ہیں۔ اس سے قبل وہ 2011 سے 2018 تک مقبول ڈرامہ سیریز ’’سوٹس‘‘ کا حصہ رہ چکی ہیں، جہاں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اپنے بچوں کے ہمراہ مستقبل قریب میں برطانیہ کا دورہ کرسکتے ہیں۔ شاہی خاندان سے متعلق اپنی ذمہ داریاں چھوڑنے کے بعد دونوں امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم ہیں۔
میگھن کی ممکنہ ٹی وی واپسی اور برطانیہ واپسی سے متعلق قیاس آرائیوں نے ایک مرتبہ پھر شاہی خاندان اور سابق اداکارہ سے متعلق خبروں میں دلچسپی بڑھا دی ہے۔