میامی ایئرپورٹ پر کارگو طیارہ حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک

میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد ایک کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بوئنگ 767-300 کارگو طیارہ اتوار کو پورٹو ریکو کے لوئس میوز مارین انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوا تھا۔ میامی پہنچنے پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے باہر نکل گیا۔

رپورٹس کے مطابق طیارہ رن وے سے اترنے کے بعد سڑک پر موجود متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا، جس کے بعد اس میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے کے بعد میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے تمام رن وے عارضی طور پر بند کردیئے گئے جبکہ انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔