مڈلزبرا کے قریب پولیس تعاقب کے دوران حادثہ، 7 افراد ہلاک
برطانیہ میں مڈلزبرا کے قریب شاہراہ پر پولیس تعاقب کے دوران ایک شدید ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی سڑک کی مخالف سمت میں سفر کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی نشان زدہ پولیس گاڑی سے جا ٹکرائی۔
حکام کا کہنا ہے کہ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں موجود تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔