کم عمر لڑکے کی تھیٹر میں ڈانس پرفارمنس دیکھنے کی ویڈیو وائرل، تھیٹر سیل
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو کے بعد پنجاب کے ایک تھیٹر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں ایک کم عمر لڑکا ڈانس پرفارمنس دیکھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھیٹر کو سیل کرنے کی ہدایت کردی۔
حکام کے مطابق وزیر اطلاعات کی ہدایت پر تھیٹر کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید کارروائی جاری ہے اور معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔