مصراتہ ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے کے بعد فضائی حدود بند
لیبیا کے مصراتہ ایئرپورٹ پر ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا، جس میں ایک اہم شخصیت کے سوار ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد لیبیا کی جانب سے فضائی حدود بند کردی گئی ہیں اور ملک میں طیاروں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔
رپورٹس میں طیارے میں سوار اہم شخصیت کی شناخت یا حادثے میں ہونے والے جانی نقصان سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
حادثے کی وجوہات اور واقعے سے متعلق مزید معلومات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔