یومِ بحریہ: محسن نقوی کا پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یومِ بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ 8 ستمبر پاک بحریہ کے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں، شجاعت اور غیر معمولی کارناموں کی یاد تازہ کرتا ہے جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
وزیر داخلہ کے مطابق پاک بحریہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، جبکہ پاکستانی عوام اپنے غازیوں اور شہداء کو عقیدت و احترام کے ساتھ سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر 1965 پاک بحریہ کی تاریخ کا ایک اہم اور قابلِ فخر دن ہے، جب بحریہ کے جوانوں نے سمندری حدود کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم وطن کے دفاع کے لیے قربانیاں دینے والے پاک بحریہ کے شہداء اور غازیوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔