ملتان ٹرین حادثہ، مریم نواز کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں پیش آنے والے ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کمشنر ملتان عامر کریم سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
مریم نواز نے متعلقہ حکام کو زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور ان کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے دکھ میں شریک ہونے کا پیغام دیا۔