نصرت بھروچا بالی میں حادثے کے دوران زخمی، اسپتال منتقل
بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں پیش آنے والے ایک حادثے میں زخمی ہوگئیں، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 41 سالہ اداکارہ ایک پیشہ ورانہ مصروفیت کے سلسلے میں بالی میں موجود تھیں۔ حادثے سے پہلے انہوں نے جزیرے میں اپنا قیام مزید کچھ دن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
حادثے میں زخمی ہونے کے بعد نصرت بھروچا کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔
اداکارہ کو کس نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں اور اس وقت ان کی صحت کیسی ہے، اس حوالے سے تاحال مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
واضح رہے کہ حادثے سے قبل نصرت بھروچا بالی میں قیام کے دوران سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہی تھیں۔