اورماڑہ کے قریب کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق
بلوچستان میں اورماڑہ کے قریب کوسٹل ہائی وے پر کار اور باؤزر کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔
حکام کے مطابق کار تربت کی طرف جبکہ باؤزر کراچی جانے والے راستے پر محو سفر تھا کہ دونوں گاڑیوں میں ٹکر ہوگئی۔
تصادم کے فوری بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث گاڑی میں سوار افراد جانبر نہ ہوسکے۔ حادثے کے بعد ریسکیو اور پولیس ٹیموں نے لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔