کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹس شہید

پاک فوج کے ایوی ایشن ونگ کا ایک مشتاق تربیتی طیارہ کوئٹہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹس شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پیش آیا، جہاں تکنیکی خرابی کے باعث تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حادثے میں شہید ہونے والوں میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔

واقعے میں دونوں افسران نے جامِ شہادت نوش کیا۔