وزیراعظم کی نئی آٹو پالیسی 2026-31 کے مسودے کی منظوری، کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے نئی آٹو پالیسی 2026-31 کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ پالیسی کو حتمی منظوری کے لیے جلد وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو نئی آٹو پالیسی کے مجوزہ نکات پر بریفنگ دی گئی، جس کے بعد انہوں نے ہدایت کی کہ پالیسی کو وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کرنے کا عمل تیز کیا جائے۔
مجوزہ پالیسی میں مقامی طور پر تیار کی جانے والی اور درآمد شدہ ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں توازن قائم رکھنے کی تجویز شامل ہے، تاکہ دونوں اقسام کی گاڑیوں کے درمیان قیمتوں کا فرق مناسب حد تک برقرار رکھا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت درآمد شدہ گاڑیوں کے لیے معیاد کا سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ کی حتمی منظوری کے بعد نئی آٹو پالیسی پر عمل درآمد کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ پالیسی کے دیگر نکات اور عملی اقدامات کی تفصیلات منظوری کے بعد سامنے آنے کی توقع ہے۔