پاکستانی ای پاسپورٹ کی فیسوں کا نیا شیڈول جاری، نارمل اور ارجنٹ اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان میں ای پاسپورٹ کے اجرا کے لیے نئی فیسوں کا تفصیلی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے شہریوں کے لیے مختلف مدت اور صفحات والے ای پاسپورٹس کی فیسیں واضح کر دی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ فیس کا انحصار اس کی مدتِ معیاد، صفحات کی تعداد اور درخواست کی پراسیسنگ کیٹیگری، یعنی نارمل یا ارجنٹ، پر ہوگا۔

5 سالہ ای پاسپورٹ کی فیسیں

36 صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ کے لیے نارمل پراسیسنگ کی فیس 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ 72 صفحات والے پاسپورٹ کی فیس 16 ہزار 500 روپے ہوگی۔ ارجنٹ کیٹیگری میں 36 صفحات کے پاسپورٹ کے لیے 15 ہزار روپے اور 72 صفحات کے لیے 27 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔

10 سالہ ای پاسپورٹ کی فیسیں

10 سال کی مدت والے 36 صفحات کے ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 13 ہزار 500 روپے ہے، جبکہ 72 صفحات کے پاسپورٹ کے لیے 24 ہزار 750 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ ارجنٹ پراسیسنگ کی صورت میں 36 صفحات والے پاسپورٹ کی فیس 22 ہزار 500 روپے اور 72 صفحات والے پاسپورٹ کی فیس 40 ہزار 500 روپے ہوگی۔

شہریوں کو درخواست جمع کرواتے وقت اپنی ضرورت کے مطابق پاسپورٹ کی مدت، صفحات کی تعداد اور پراسیسنگ کی قسم منتخب کرنا ہوگی۔ درخواست دینے سے پہلے متعلقہ سرکاری ادارے سے فیسوں کی تازہ ترین تفصیلات کی تصدیق کرنا بھی مناسب ہے۔