ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کا پہلا میڈل

ایشین گیمز 2026 میں پاکستان نے اپنے پہلے میڈل کا کھاتہ کھول لیا ہے، کراچی سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑی عاصم خان نے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

مکسڈ مارشل آرٹس کے سیمی فائنل میں عاصم خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم مقابلے کے قوانین کے تحت وہ برانز میڈل کے حقدار قرار پائے۔ عاصم خان کو میڈل دینے کی تقریب کل منعقد ہوگی۔

24 نیوز کے مطابق ایشین گیمز میں عاصم خان کے ساتھ ٹیم لیڈر کی ذمہ داریاں انجام دینے والے دلاور خان نے کہا کہ عاصم کی کامیابی سے پاکستان کے لیے میڈلز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر کھیلوں میں بھی پاکستانی کھلاڑی مزید تمغے حاصل کریں گے۔

عاصم خان کا یہ ایشین گیمز میں پہلا میڈل ہے۔ اس سے قبل بھی وہ بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں، جن میں ورلڈ برانز میڈل اور ایشین سلور میڈل شامل ہیں۔