پاکستان میں سونے کی قیمت ایک بار پھر کم ہوگئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستانی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں، جہاں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1,800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 1,800 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1,543 روپے گھٹ گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 720 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 62 روپے سستی ہونے کے بعد 7,038 روپے کی ہوگئی۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں فی اونس قیمت 18 ڈالر کم ہوکر 4,332 ڈالر پر آگئی ہے۔