پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگیا، آسٹریلیا پیچھے رہ گیا
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سہ ملکی سیریز میں سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف مسلسل کامیابیاں حاصل کرکے آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا اور چوتھی پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔
تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان 103 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا ہے، جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم ایک درجہ نیچے چلی گئی ہے۔
آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ نیوزی لینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقا 104 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان کی رینکنگ میں بہتری انگلینڈ کے خلاف 87 رنز سے کامیابی کے بعد سامنے آئی۔ اس فتح کے ساتھ قومی ٹیم نے سہ ملکی سیریز میں اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھا اور عالمی ون ڈے رینکنگ میں بھی اہم پیش رفت کی۔