پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر اتفاق کیا گیا، جس پر تینوں ممالک کی اعلیٰ قیادت نے دستخط کیے۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر اتفاق کیا گیا، جس پر تینوں ممالک کی اعلیٰ قیادت نے دستخط کیے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق مکہ مکرمہ کے الصفہ پیلس میں منعقدہ مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس کے دوران تینوں ممالک نے “مکہ ڈیفنس جوائنٹ ایگریمنٹ” کے نام سے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کا مقصد دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور خطے میں مشترکہ سلامتی کے لیے باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ معاہدے کی ایک اہم شق کے تحت اگر کسی ایک رکن ملک پر حملہ ہوتا ہے تو اسے تینوں ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا، جبکہ مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو وسعت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ایک روز قبل سرکاری وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے تھے، جبکہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی اجلاس میں شرکت کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے۔