پشاور میں میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے پرچے ملتوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیش نظر پشاور میں میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات کے کچھ پرچے مؤخر کر دیے گئے ہیں۔

پشاور تعلیمی بورڈ کے مطابق میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 2026 کے دوسرے مرحلے میں 7 سے 10 اکتوبر کے دوران شیڈول کیے گئے امتحانات اب مقررہ تاریخوں پر نہیں ہوں گے۔

بورڈ کے کنٹرولر نے بتایا ہے کہ ملتوی کیے جانے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تاہم 10 اکتوبر کے بعد ہونے والے امتحانات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ پہلے سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔

طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملتوی شدہ پرچوں کے حوالے سے نئی تاریخوں کے اعلان کا انتظار کریں اور آئندہ شیڈول کے لیے پشاور بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی اطلاعات پر نظر رکھیں۔