پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں 14 فیصد اضافہ کردیا گیا

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں فی لیٹر 1 روپے 34 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیلرز کو ملنے والا مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

حکام کے مطابق ڈیلرز مارجن میں کیا گیا یہ اضافہ فوری طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے اور ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ ردوبدل کے باعث صارفین کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی مجموعی لاگت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔