پیوڈی پائی کا فیملی ولاگز ختم کرنے کا فیصلہ

دنیا کے معروف یوٹیوبر پیوڈی پائی نے اپنے بیٹے بیورن کی عمر بڑھنے کے ساتھ فیملی ولاگز باقاعدگی سے شیئر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوٹیوبر نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو مستقبل میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق خود فیصلہ کرنے کا اختیار دینا چاہتے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ بیورن خود طے کرے کہ اس کی زندگی کے کون سے لمحات یا ذاتی معلومات سوشل میڈیا پر دوسروں کے ساتھ شیئر کی جائیں۔

پیوڈی پائی کے مطابق بیورن کے بڑے ہونے کے ساتھ اس کی نجی زندگی اور پرائیویسی کی اہمیت بھی بڑھ گئی ہے، اسی وجہ سے وہ اب فیملی سے متعلق ویڈیوز معمول کے مطابق پوسٹ نہیں کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ بیٹے کی پرائیویسی اور مستقبل میں اس کی اپنی مرضی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔