فلپائن میں فضائی حادثہ، دو تربیتی طیارے تباہ، چار پائلٹ ہلاک

فلپائن میں تربیتی مشق کے دوران پیش آنے والے فضائی حادثے میں دو طیارے تباہ ہوگئے، جس کے نتیجے میں چار پائلٹ جان کی بازی ہار گئے۔

فلپائنی فضائیہ کے مطابق یہ حادثہ صوبہ باتانگاس میں پیش آیا، جہاں تربیتی پرواز پر مامور دونوں طیارے گر کر تباہ ہوئے۔

واقعے کے بعد فضائیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت ایس ایف 260 ماڈل کے تربیتی طیاروں کی پروازیں عارضی طور پر روک دی ہیں۔ حکام نے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حادثے سے متعلق مزید معلومات جاری کی جائیں گی۔