ویٹی کن کا پوپ لیو چہاردہم کے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان
ویٹی کن نے تصدیق کی ہے کہ پوپ لیو چہاردہم پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ حکام کے مطابق 71 سالہ پوپ کا روم کے جیمیلی اسپتال میں آپریشن کیا گیا، جس میں ان کے دائیں پھیپھڑے کا نچلا حصہ نکال دیا گیا۔
ویٹی کن کے بیان کے مطابق منگل کو ہونے والی سرجری تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی اور اس دوران کسی پیچیدگی کی اطلاع نہیں ملی۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد پوپ معمول کے مطابق ہوش میں آگئے اور ابتدائی طبی نگرانی کے بعد انہیں ان کے کمرے میں منتقل کر دیا گیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ویٹی کن کے ایک ذریعے نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کینسر جسم کے دیگر حصوں تک پھیلا ہے یا نہیں۔
ذرائع کے مطابق پوپ لیو چہاردہم کو طبی نگرانی اور مزید علاج کے لیے تقریباً ایک ہفتے تک اسپتال میں رکھا جا سکتا ہے۔