غیرفعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ، پی ٹی اے کی صارفین کو ہدایت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال اور منسوخ شدہ موبائل سمز پر رجسٹرڈ واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق ایسی سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس کے غلط استعمال کا خدشہ موجود ہے۔ اسی خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے فراڈ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔
اتھارٹی کے ترجمان نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی موبائل سم کی موجودہ حیثیت کی تصدیق کریں۔ اگر کسی صارف نے اپنا موبائل نمبر تبدیل کر لیا ہے تو اسے چاہیے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ میں بھی نئے نمبر کا اندراج یقینی بنائے۔
پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹس ایسے موبائل نمبرز کے ساتھ منسلک ہونے چاہییں جو صارفین خود استعمال کر رہے ہوں۔ اس احتیاط سے اکاؤنٹس کے غیر مجاز استعمال اور ممکنہ دھوکہ دہی کے خطرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔