پنجاب میں کرپشن کے خلاف کارروائیاں تیز، 54 افسران و اہلکار کے خلاف ایکشن
پنجاب میں بدعنوانی کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مختلف سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ اب تک 54 افسران اور ملازمین کو معطل یا ملازمت سے فارغ کیے جانے کے ساتھ متعدد افراد کے خلاف مقدمات اور گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔
محکمہ خوراک میں بھی مبینہ بدعنوانی کے خلاف بڑی کارروائیاں سامنے آئی ہیں، جہاں 48 افسران و اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔
بہاولپور میں 6 فوڈ گرین انسپکٹرز اور ایک چوکیدار کو ملازمت سے فارغ کیا گیا۔ ان میں ساجد محمود خان، محمد سلیم، عاصم علی، عبدالرشید، محمد اسحاق اور طارق رشید شامل ہیں۔
گوجرانوالہ میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز ابوبکر رضا اور بابر جاوید سمیت شفیق، انصار بٹر، محمد نثار، سینئر کلرک وقار احمد، ذوالفقار علی، محمد علی شاہین اور عاطف حسین کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی گئی ہے۔
بہاولپور میں وسیم طلحہ، ہارون عبداللہ اور چوکیدار عمر حیات کو بھی ملازمت سے برطرف کردیا گیا، جبکہ سرگودھا کے فوڈ گرین انسپکٹر ندیم شہزاد، ملتان کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ہمایوں شوکت بھٹی اور چوکیدار رزاقت علی کے خلاف بھی کارروائی عمل میں آئی۔
اسی طرح ڈی جی خان کے فوڈ گرین انسپکٹر رانا عبدالستار، گجرات کے فوڈ گرین انسپکٹر حذیفہ یونس اور فیصل آباد کے پی آر چوکیدار اللہ دتہ، عبدالغفار اور شہباز احمد بھی محکمانہ ایکشن کی زد میں آئے ہیں۔
محکمہ خوراک نے مبینہ کرپشن کے الزامات پر مزید 14 فوڈ کنٹرولرز کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کردی ہے۔ ان میں بہاولنگر کے محمد فیصل، اوکاڑہ کے محمد مسلم، نارووال کے عبدالمجید خان، رحیم یار خان کے محمد علی، ڈی جی خان کے خادم حسین اور میانوالی کے عبدالرحمان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ساہیوال کے عمران بلوچ، ڈی جی خان کے رانا بن یامین، گجرات کے محمد خالد، اٹک کے رمضان سیال، چکوال کی سدرہ معراج، لیہ کے رانا ریاض، گوجرانوالہ کے علی عمران، بہاولنگر کے عدیل احمد اور میانوالی کے خادم فراز کے خلاف بھی تادیبی کارروائیاں جاری ہیں۔
اینٹی کرپشن کے مطابق وہاڑی میں کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری یونین کونسل ریاض احمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شیخوپورہ میونسپل کارپوریشن کے سینئر کلرک محمد اشرف کو مبینہ طور پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
فیصل آباد میں ٹریپ ریڈ کے دوران کمپیوٹر آپریٹر زین السلام اور سیکرٹری یونین کونسل محمد اسلم کو حراست میں لیا گیا۔ بہاولنگر میں غلام مرتضیٰ جبکہ منڈی بہاؤالدین میں لوکل گورنمنٹ کے جونیئر کلرک مدثر اقبال کو بھی اینٹی کرپشن کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔
گوجرانوالہ میں پی ایچ اے کے فیلڈ آفیسر قمر زمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف مہم کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ان کے مطابق حکومت کا ہدف ایک ایسا کرپشن فری پنجاب تشکیل دینا ہے جہاں سرکاری معاملات میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جاسکے۔