سپریم کورٹ کا فیصلہ آزادانہ اور میرٹ پر مبنی ہے.رانا ثناء اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو آزادانہ اور قانون و میرٹ کے تقاضوں کے مطابق قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس معاملے کو عدالت میں لانے میں غیر ضروری تاخیر کی، حالانکہ اس کا ایک واضح اور قانونی طریقہ موجود تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے ابتدا ہی میں اسی قانونی راستے کو اختیار کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا ہوتا اور معاملے کی مناسب پیروی کی جاتی تو ممکن ہے کہ اسے یہ ریلیف پہلے ہی مل جاتا۔
رانا ثناء اللہ کے مطابق عدالت سے قانونی طریقے سے رجوع کرنا ہی ایسے معاملات کے حل کا مناسب راستہ ہے اور موجودہ فیصلے سے بھی یہی بات واضح ہوتی ہے۔