ریاض سے ریاض ایئر کی تمام پروازیں 7 نومبر تک منسوخ، آپریشن قسیم منتقل

سعودی عرب کی ایئر لائن ریاض ایئر نے دارالحکومت ریاض سے اپنی تمام پروازیں 7 نومبر تک معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی دوسری قومی ایئر لائن ریاض ایئر نے بتایا ہے کہ 25 اکتوبر سے اس کے پروازوں کے آپریشن ریاض کے بجائے قسیم ایئرپورٹ سے جاری رہیں گے۔

جنگ کی رپورٹ کے مطابق ایئر لائن نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے اپنی پرواز کی تازہ صورتِ حال معلوم کریں اور روانگی کے لیے متعلقہ ایئرپورٹ کی بھی تصدیق کرلیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ یمنی حوثیوں کے حملوں کے بعد سعودی دارالحکومت کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن روک دیا گیا تھا، جس کے بعد ریاض سے پروازوں کی منسوخی اور آپریشن کی منتقلی کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔