ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملوں میں 17 پاکستانی زخمی، پانچ خواتین بھی شامل

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حالیہ حوثی حملوں کے دوران 17 پاکستانی شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ زخمیوں میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے 10 اکتوبر کی سہ پہر ریاض ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 309 زخمی ہوئے تھے۔ اس کے اگلے روز، اتوار 11 اکتوبر کو ایئرپورٹ پر ایک اور حملہ ہوا، جس میں ایک پاکستانی شہری جان سے گیا جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے۔

پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے پاکستانی شہریوں کو ریاض اور الدرعیہ کے مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان میں سے 15 افراد صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیے گئے، جبکہ دو پاکستانی شہری اب بھی ریاض کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔