ساہیوال میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا معائنہ

ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور وہاں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی سے متعلق ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

ڈی پی او نے ٹریفک عملے کو امتحانی مراکز کے اطراف ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور امیدواروں و ان کے ساتھ آنے والے افراد کے لیے مقررہ پارکنگ سمیت دیگر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

پولیس حکام کے مطابق امتحان کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات کو مؤثر رکھنے کے لیے متعلقہ اہلکار اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔