ساہیوال پولیس کے عوامی خدمت کے اقدامات جاری، تھانہ شاہ کوٹ میں پولیس خدمت مرکز کا قیام
ساہیوال: ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایات پر عوام کو پولیس سے متعلقہ سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میں اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ شاہ کوٹ میں بھی پولیس خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔
تھانہ شاہ کوٹ کے فرنٹ ڈیسک پر پولیس خدمت مرکز کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے شہریوں کو پولیس سے متعلقہ خدمات کے حصول میں آسانی ہوگی۔
تھانہ شاہ کوٹ اور گردونواح کے دیہات کے رہائشیوں کو پولیس خدمت مرکز کی سہولیات حاصل کرنے کے لیے چیچہ وطنی یا ساہیوال جانے کی ضرورت نہیں۔ شہری اپنے متعلقہ تھانہ شاہ کوٹ سے ہی پولیس خدمت مرکز کی دستیاب سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی متعلقہ سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی، عوام دوست پولیسنگ اور بروقت ریلیف دینا ساہیوال پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ عوامی خدمت کے اس سلسلے کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔