سلمان خان نے پہلی بار باپ بننے کی خواہش پر گفتگو کر دی

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک اہم پہلو پر بات کرتے ہوئے اولاد کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جس کے بعد ان کے مداحوں میں اس گفتگو کے حوالے سے دلچسپی بڑھ گئی۔

سلمان خان نے فلمساز کرن جوہر کے معروف پروگرام ’کافی ود کرن‘ کے نویں سیزن میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، خاندانی تعلقات اور باپ بننے کی خواہش سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران اداکار نے خاندان اور اپنے پیاروں کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے اولاد کی خواہش کے بارے میں بھی اپنے خیالات بیان کیے۔ ان کی گفتگو میں زندگی کے ذاتی پہلوؤں اور رشتوں کی اہمیت نمایاں رہی۔

واضح رہے کہ سلمان خان کافی عرصے بعد اس شو میں دوبارہ شریک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل وہ پروگرام کے چوتھے سیزن میں اپنے والد سلیم خان کے ہمراہ نظر آئے تھے۔