منشیات کیس: سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت
مصر میں منشیات سے متعلق ایک مقدمے میں عدالت نے معروف ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت سنادی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سارہ خلیفہ نے اپنے خلاف لگائے گئے منشیات کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیا، تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ تمام ملزمان منشیات کی تیاری اور اس کی غیر قانونی فروخت سے منسلک ایک نیٹ ورک کا حصہ تھے۔
حکام کے مطابق کیس کی کارروائی کے دوران 750 کلوگرام سے زیادہ منشیات برآمد کی گئیں، جبکہ منشیات تیار کرنے میں استعمال ہونے والا بھاری مقدار میں خام مال بھی قبضے میں لیا گیا۔
عدالتی فیصلے کے باوجود سارہ خلیفہ سمیت تمام سزا یافتہ افراد کو اپیل دائر کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔