سعودی وزیر اطلاعات: ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے
سعودی عرب کے وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کہا ہے کہ مملکت کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی جان و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
سلمان الدوسری کے مطابق سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر بڑی تعداد میں عمرہ زائرین موجود ہیں، اس لیے ان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سعودی شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی بھی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
سعودی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مملکت میزائلوں اور ڈرونز سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مناسب دفاعی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خطرات کے باوجود سعودی عرب میں معمولاتِ زندگی جاری ہیں اور ملک میں تعمیر و ترقی کا عمل بھی بدستور آگے بڑھتا رہے گا۔