سعودی اتحاد کا طائف اور ینبع کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
سعودی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ طائف اور ینبع کی سمت فائر کیے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا۔ اس کارروائی کے بعد مکہ مکرمہ، جدہ، طائف اور ینبع میں جاری ہنگامی الرٹ ختم کردیا گیا۔
سعودی اتحاد کے مطابق دونوں میزائلوں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنایا گیا، جس کے بعد متعلقہ شہروں میں خطرے کی صورت حال کا دوبارہ جائزہ لیا گیا۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق حوثیوں کی جانب سے ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر ان شہروں میں ہنگامی انتباہ جاری کیا گیا تھا۔ تاہم صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد الرٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
حکام کی جانب سے میزائل حملوں کی کوشش اور سکیورٹی صورت حال سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔