شاد باغ میں مبینہ زیادتی کے الزام پر قریبی رشتے دار گرفتار
لاہور کے علاقے شاد باغ میں پولیس نے ایک خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں اس کے قریبی رشتے دار اشفاق کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون کا خاوند گھر پر موجود نہیں تھا۔ الزام ہے کہ ملزم نے بچوں کو بہلا پھسلا کر گھر سے باہر بھیج دیا اور گھر میں اکیلی موجود خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر شاد باغ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ الزامات سے متعلق شواہد اور دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔