پاکستانی سٹار لیجینڈ کرکٹر شاہد آفریدی کا اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ
سابق قومی کرکٹ کپتان شاہد آفریدی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار سے ملاقات بھی کی۔
رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی یہ دورہ پاکستان کے مستقل مشن کی دعوت پر انجام دیا، اس موقع پر انہیں اقوام متحدہ کے مختلف امور اور عالمی ادارے کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملاقات کے دوران عاصم افتخار نے کرکٹ اور فلاحی خدمات کے میدان میں شاہد آفریدی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ کھیل امن، ہم آہنگی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔