بلوچستان کے فائٹر شیرباز مری نے قازقستان میں گولڈ میڈل جیت لیا، پاکستان کی مجموعی طور پر دوسری پوزیشن

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فائٹر شیرباز مری نے قازقستان میں ہونے والی نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کرکے پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کرلیا۔

چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ پاکستانی دستے نے ایونٹ کے دوران چار گولڈ میڈل اور تین کانسی کے تمغے جیتے۔

گولڈ میڈل جیتنے والے فائٹر شیرباز مری نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تعاون اور حوصلہ افزائی کرنے پر حکومتِ بلوچستان اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔