سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، 72 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی
سوڈان میں مصری سرحد کے نزدیک سونے کی ایک کان کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 72 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 50 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم حملے کے حوالے سے سوڈان اور مصر کے حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سوڈان میں رواں سال جون کے دوران بھی اسی نوعیت کا حملہ ہوا تھا، جس میں 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔